پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاس کی تاریخ اورایجنڈا سامنے آگیا

اجلاس میں سابق اولمپیئنز کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایف آئی اے کو دی گئی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا


Mian Asghar Saleemi October 03, 2018
اجلاس6 اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاس کی تاریخ اورایجنڈا سامنے آگیا اجلاس6 اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں کئی اہم معاملات پر مشاورت کے بعد توثیق اور کانگریس اجلاس میں منظوری کے لئے معاملات کو بھجوایا جائے گا۔

اجلاس میں صدر، سیکرٹری پی ایچ ایف کی بریفنگ صوبائی سیکرٹریز کی سابقہ پرفارمنس و آئندہ لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ کامن ویلتھ گیمز، چیمپیئنز ٹرافی، ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے کینیڈا ٹور، ایشین گیمز کارکردگی کے بارے میں مینجرز کی جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہاکی سیریز اوپن، ایشین گیمز سے قبل لی گئی ادھار رقم جس سے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے واجبات اداکئے گئے تھے کے بارے میں بھی منظوری لی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ماڑی پیٹرولیم گیس کمپنی کی جانب سے ہاکی ٹیم کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ رجسٹریشن بطور سروسز ڈیپارٹمنٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اس کے علاوہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق اولمپیئنز کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایف آئی اے کو دی گئی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔