لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

فاروق ستار کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک October 03, 2018
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی بھی ضروری ہے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے فاروق ستار و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں فاروق ستار و دیگر پر لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم فاروق ستار نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس سے جڑے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاؤڈ اسپیکرایکٹ کیس؛ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول اشتہاری قرار

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ گیس، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی توعوام کوریلیف ملے گا، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی بھی ضروری ہے، اسی لیے ہم نے بات کرکے اسے سی پیک میں شامل کروایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاروق ستارسمیت 4 ایم کیوایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

واضح رہے کہ فاروق ستار سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔