میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا رانا مشہود

ڈیل کی ہے اور نہ کبھی ڈیل مانگیں گے، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے،رہنما مسلم لیگ (ن)

ڈیل کی ہے اور نہ کبھی ڈیل مانگیں گے، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے، رانا مشہود۔ فوٹو : فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا اور پورے انٹرویو کے اندر ڈیل کا لفظ نہیں بولا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، پورے انٹرویو میں ڈیل کا لفظ نہیں بولا، ڈیل کی ہے اور نہ کبھی ڈیل مانگیں گے، اپنا انٹرویو میں نے خود بار بار سنا ہے، میں نے انٹرویو میں ذاتی رائے دی تھی اور کہا کہ معاملات کا ادراک ہورہا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اداروں کی عزت کی بات کرتے ہیں، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے تاہم جنہیں گھوڑا سمجھا گیا وہ خچر نکلے اس بات پر قائم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جہدوجہد کرنے والے لوگ ہیں، جب بھی اسٹیبلشمنٹ کی بات کی اس میں آرمی کا نام نہیں لیا، فوج سارے پاکستان کی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }