لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے شہباز شریف

پی ٹی آئی کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک October 03, 2018
پی ٹی آئی کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا، اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو : فائل

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے اور آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف حکومت کی محنت ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ نے سچ پر بڑا زور دیا لیکن ان کی تقریر میں سچ کا فقدان تھا، سچ یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے، آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف کی حکومت کی محنت ہے، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی فراہم کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، اگر ان کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 160 ارب روپے منصوبوں میں بچائے تاہم غلط بیانی، دورغ گوئی اور وقت ضائع کرنے پر آپ کی بھرپور گرفت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں