چین میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک

حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کے کپڑوں پر خون کے دھبے تھے۔


AFP June 07, 2013
چین کے مقامی حکام کے مطابق حادثہ صوبہ فیوجیان میں ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔

جنوب مشرقی چین میں مسافر بس میں دھماکے کے بعد لگنے والے آگ سے 38 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔


چین کے مقامی حکام کے مطابق حادثہ صوبہ فیوجیان میں ساڑھے 6 بجے پیش آیا اور جب ریسیکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو بس پوری طرح سے جل چکی تھی، حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کے کپڑوں پر خون کے دھبے تھے۔

بس میں سوار ایک مسافر نے چین کی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ پیش آنے سے چند لمحے قبل انہوں نے بس میں گیسولین کی بو محسوس کی تھی، مقامی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی چین میں ایسا ہی ہولناک حادثہ پیش آیا تھا جب ایک ڈبل ڈیکر بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں