ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی نے لاہور میں جلوہ دکھا دیا

ورلڈ کپ ٹرافی 8 اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی


آخر میں 7 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی: فوٹو: یوسف انجم

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دو دن کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔ کرکٹرمحمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ٹورازم بس پرشہرکا چکر لگایا۔ سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلووزنی ٹرافی آج صبح لاہور پہنچی ، آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔ دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر قذافی اسٹیڈیم کے مین داخلی دروازے پر میڈیا کے سامنے کرکٹر محمد عرفان لے کر آئے۔

فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر عرفان ٹرافی لے لاہور شہر کی سیر کے لئے مختص بس پر سوار ہوۓ اور گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سے ہوتی ہوئی واپس اسٹیڈیم پہنچی۔



پروگرام کے مطابق جمعرات کو اس ٹرافی کو گورنمنٹ کالج، شوکت خانم اور پھر واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹرافی 5 اور6 اکتوبرکوراولپنڈی میں رہے گی، میگا ایونٹ کی ٹرافی کراچی میں 7 اور 8اکتوبر کو مختلف مقامات پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔
یاد رہے کہ ٹرافی 27 اگست کو آئی سی سی اکیڈمی سے روانہ ہوئی تھی، اسے 21 ملکوں اور60 شہروں کا سفر مکمل کرکے 19 فروری کو انگلینڈ پہنچنا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آئندہ سال 30 مئی کو لندن کے اوول گراﺅنڈ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا، فائنل 14جولائی کو لندن کے لارڈز گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔