کیا سشمیتا سین نے بھی پلاسٹک سرجری کروالی

سشمیتا نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک October 03, 2018
سشمیتا سین نےنئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اورجوان نظر آرہی ہیں فوٹو:فائل

ناموربالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے پر پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔

بالی ووڈ کی 42 سالہ اداکارہ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اورویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اورجوان نظر آرہی ہیں۔



کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سشمیتا سین نے دیگراداکاراؤں کی طرح اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔



سوشل میڈیا صارفین نے سشمیتا سین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ''سمجھ نہیں آتا کہ آپ جیسے امیر لوگوں کوپلاسٹک سرجری کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ خدا نے آپ کوبہت خوبصورت چہرہ دیا ہے تو آپ نے کیوں سرجری کروائی؟''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔