سندھ اور چین کی کاروباری خواتین میں تعاون کا معاہدہ

کن منگ فورم میں سندھ ویمن چیمبر اور چینی انٹر پرینیورز نے معاہدے پر دستخط کیے


Business Reporter June 08, 2013
چینی کاروباری خواتین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی، رضوانہ شاہد فوٹو : فائل

سندھ ویمن چیمبراور چین کی ویمن انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کے درمیان تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

چین کے صوبے ینان میں کن منگ کے مقام پر سندھ ویمن چیمبرز کی صدر رضوانہ شاہد جبکہ ویمن انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کی صدر نے آٹھویں چائنا ساؤتھ ایشیا بزنس فورم کن منگ میں خواتین کے مابین تجارتی لین دین کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لیے باہمی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس سلسلے میں پاکستان چائنا بزنس کونسل کے سرپرست اعلی طارق سعید نے کہا کہ پاکستان اور چین کی خواتین ونگ کی جانب سے پہلی دفعہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے جومعاہدہ کیا گیا ہے اس کے ذریعے چین اور پاکستان کی خواتین کے مابین مقابلے کی فضاپیدا ہوگی اور دونوں ممالک کی خواتین شانہ بشانہ ملکی تعمیر وترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرینگی۔



ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا کہ پاکستانی خواتین گھریلو صنعتکاری، دستکاری اور جدید ترین ملبوسات کی تیاری میں اہم مقام رکھتی ہیں اور چین کی مارکیٹ پاکستانی کاروباری خواتین کے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ سندھ ویمن چیمبرز کی صدر رضوانہ شاہد نے کہا کہ چین میںپہلی دفعہ طارق سعید کے سربراہی میں اہم ترین وفد نے ایک اور منزل طے کرلی ہے، سندھ ویمن چیمبرز کی جانب سے چینی ورکرز خواتین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں