شادی کی تصاویر دیکھ کر غلام حیدر کی بیوہ شدت غم سے بے ہوش
مووی اور تصاویر گھر آنے پر اہلخانہ پر غم کا ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا، ہر آنکھ اشکبار.
شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شادی کی تصاویر اور مووی گھر کیا آئیں گویا اہل خانہ پر غم کا ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا۔
بیوہ اپنی شادی کی مووی دیکھ کر شدت غم سے بے ہوش ہوگئی جس میں وہ اور غلام حیدر اہل خانہ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف اور ہر چہرہ دمکتا نظر آرہا ہے، اس کی حالت دیکھ کر موقع پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، گھر کا ماحول تاحال غمزدہ ہے جبکہ تعزیت کے لیے آنے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے ، مقتول کا سوئم آج اس کی رہائش گاہ پر ہوگا ، تفصیلات کے مطابق منگل 4 جون کو شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی فائرنگ سے کار سوار 25 سالہ غلام حیدر ولد غلام مصطفی سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا ، مقتول کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
حتیٰ کہ اس کی شادی کی تصاویر اور مووی بھی نہیں آئی تھی ، گزشتہ روز جب مووی میکر ان کی شادی کی مووی دیکر گیا تو گویا ان کے گھر پر غم کا مزید ایک اور پہاڑ ٹوٹ پڑا ، غلام حیدر کی بیوہ اپنی شادی کی مووی دیکھ کر شدت غم سے بے ہوش ہوگئی جبکہ دیگر اہل خانہ بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ، مووی میں وہ اور غلام حیدر اہل خانہ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں جبکہ ہر چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک خوشی کا موقع ہوتی ہے اور ابھی تو گھر میں شادی کے حوالے سے دعوتوں کا ہی سلسلہ جاری تھا کہ ہمارے خاندان پر رینجرز اہلکاروں نے قیامت ڈھادی ، غلام حیدر کی بیوہ کا غم کے باعث برا حال ہے ، خاندان کا ہر فرد غمگین اور حسرت و یاس کی تصویر بنا بیٹھا ہے ، غلام حیدر کی بیوہ کی حالت دیکھ کر ہر شخص اشکبار ہوجاتا ہے ، صرف گھر کا ماحول ہی تاحال غمزدہ نہیں بلکہ علاقے میں بھی صورتحال انتہائی افسردہ ہے ، ہنستا بستا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا ہے ، مقتول کا سوئم آج(ہفتہ کو) اس کی رہائش گاہ واقع صالح محمد گوٹھ ملیر میمن گوٹھ میں ہوگا۔