کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالتِ انصاف نے سماعت کی تاریخ کا اعلان کردیا

کلبھوشن کیس کی سماعت آئندہ سال 18 سے 21 فروری تک ہوگی، عالمی عدالت انصاف


ویب ڈیسک October 03, 2018
کلبھوشن کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی، عالمی عدالت انصاف ۔ فوٹو : فائل

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری 2019 کو ہوگی، کیس میں 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں 20 کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔

اعلامیے کے مطابق پیر، 18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک بھارتی وکیل دلائل دیں گے جب کہ اگلے روز منگل 19 فروری کو عین انہی اوقات میں پاکستانی وکلا اپنے دلائل پیش کریں گے، یہ دلائل پیس پیلس میں دیئے جائیں گے جو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ہے۔

اس کے بعد زبانی جرح اور دلائل کا دوسرا دور شروع ہوگا جس میں بدھ 20 فروری کو سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک بھارت بات کرے گا، اس کے بعد جمعرات 21 فروری کو ساڑھے 4 سے 6 بجے تک پاکستانی وکیل دلائل دیں گے، جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |