پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق
پنجاب میں ہم (ن) لیگ اور کراچی میں (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی، قمر زمان کائرہ
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مل کر پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی ہے، اور ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارلانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، انتخابی میدان میں مل کر اترنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق امور پربات ہوئی، دونوں جماعتوں کی قیادت کی اجازت سےحتمی فیصلے پر پہنچ چکے ہیں کہ انتخابات میں سیاسی مخالفین کو مل کر شکست سے دوچار کریں گے، اس حوالے سے دیگرجماعتوں سے بھی رابطے ہو رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لیئے مشترکہ امیدوار لائیں گے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گی، مسلم لیگ (ن) کراچی میں پیپلزپارٹی کےامیدواروں کوسپورٹ کرے گی جب کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔