بھارت کیخلاف پاکستانی زرتلافی کیس کی سماعت مکمل فیصلہ محفوظ

پی سی بی نے بھارت کے خلاف 70 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے


Sports Reporter October 03, 2018
آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں3روزہ سماعت مکمل ہو گئی، فوٹو: فائل

پاکستان کے بھارتی بورڈ کیخلاف زرتلافی کیس کی آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں3روزہ سماعت مکمل ہو گئی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

فیصلہ فریقین کے تحریری جواب داخل ہونے پر چند روز میں جاری کیا جائے گا، بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق آخری گواہ ششناک منوہر نے ٹھوس موقف پیش کیا۔

واضح رہے کہ 2014میں ''بگ تھری'' کی حمایت کے بدلے میں پاکستان کے ساتھ 8سال میں 6باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کرنے والے بھارتی بورڈ نے ایک میچ بھی کھیلنا گوارا نہیں کیا، ہر بار حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز دیا گیا۔

پی سی بی نے نقصان کے ازالے کیلیے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کرتے ہوئے 70 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |