پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 365 من بارودی مواد برآمد 4 افراد گرفتار

چھاپہ مارنے پر بارودی مواد سے بھری 580 بوریاں برآمد کی گئیں اور ہر بوری میں تقریباً 25 کلو بارودی مواد تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 08, 2013
چھاپہ مارنے پر بارودی مواد سے بھری 580 بوریاں برآمد کی گئیں اور ہر بوری میں تقریباً 25 کلو بارودی مواد تھا، پولیس فوٹو: ایکسپریس/فائل

پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 365 من بارود برآمد اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے مشتبہ پک اپ سے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کیا، مشتبہ افراد کی نشاندہی پر پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقے میں واقع ٹرک اڈے پر چھاپہ مارا جہاں بارودی مواد بوریوں میں بند کرکے چھپایا گیا تھا، پولیس نے بارودی مواد سے بھری 580 بوریاں تحویل میں لے کر تخریب کاری کے منصوبے میں ملوث دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہر بوری میں تقریباً 25 کلو بارود بھرا ہوا ہے جو ممکنہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے دیگر مقامات پر بھی منتقل کیا جاسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں