عبدالرزاق ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن کرنے کے لیے بے چین

اس ایونٹ میں شرکت میری پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول سکتی ہے،آل راؤنڈر


Sports Desk October 04, 2018
اس ایونٹ میں شرکت میری پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول سکتی ہے،آل راؤنڈر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آل راؤنڈر عبدالرزاق ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن کرنے کیلیے بے چین ہیں۔

عبدالرزاق نے 38 برس کی عمر میں پاکستانی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔ عبدالرزاق 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہوگئے تھے تاہم رواں برس انھوں نے دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کی، وہ لاہور قلندرز کی جانب سے ابوظبی ٹی 20 لیگ میں حصہ لیں گے۔

آل راؤنڈر نے کہاکہ اس ایونٹ میں شرکت میری پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔