کئی علاقوں میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

سرجانی ٹائون کے لاکھوں مکین 20دن سے پانی کو ترس رہے ہیں ،مشتعل مکین واٹر بورڈ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے


Staff Reporter October 04, 2018
شہرکو فراہمی آب کے معاملے میں سندھ حکومت کی عدم دلچسپی واضح ہوگئی ،پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے،مظاہرین۔ فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں پا نی کا بحران سنگین صورت اختیا ر کر گیا ہے۔

کراچی میں پا نی کا بحران بد تر ین صورت اختیا ر کر گیا ہے مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی بر ی طر ح متاثر ہے جس سے مکینوں کو شد ید مشکلا ت کاسامنا ہے پا نی کی عدم دستیابی پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سرجانی ٹائون میں لاکھوں شہری آبا د ہیں جہاں گزشتہ 20 دن سے پا نی کی فر اہمی مکمل طور پر بند ہے جس سے مکین پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ،شہریوں کی جانب سے واٹر بورڈ کے حکام سے متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

سرجانی ٹائون کی بیشتر آبادی غریب متوسط طبقے پر مشتمل ہے جن کے لیے ٹینکر کے ذریعے پانی کا حصول بھی مشکل ہے جس پر ،سرجانی ٹائون کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سیکٹر فور بی ، سیون سی ، خد ا کی بستی ، کے ڈی اے چورنگی پر مظاہرین نے احتجاج کرکے واٹر بورڈ کے خلاف شد ید نعرے با زی کی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹائون میں ایک ہفتے میں دوبار پانی فراہم کیا جا تا تھا لیکن اب 20 دن گز ر گئے ہیں لیکن پانی کی فر اہمی مکمل طو ر پر بند ہے جس سے شد ید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واٹر بو رڈ کے محکمہ بلک کے افسران نے سرجانی ٹائون اور خدا کی بستی کا پا نی بند کردیا ہے اوراس علاقے کے لیے مختص پا نی کو دیگر فیکٹریو ں اور کمرشل بنیاد پر فر اہم کیا جا رہا ہے، شہرکو پانی کی فراہمی کے معاملے میں سندھ حکومت کی عدم دلچسپی ہے۔

ذرا ئع واٹر بورڈ کا کہنا ہے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔