حنیف عباسی کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا

حنیف عباسی کو صحت کے مسائل درپیش ہیں اسی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کیا گیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب


ویب ڈیسک October 04, 2018
حنیف عباسی کو 21 جولائی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حنیف عباسی کو اٹک سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد بیگ نے بھی حنیف عباسی کی لاہور منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں قید کے دوران دل کی تکلیف ہوئی تھی، جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا اور وہاں انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ ان کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں، طبیعت بگڑنے کی صورت میں اٹک میں کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ حنیف عباسی کو لاہور منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی کو 21 جولائی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سزا کے بعد وہ اڈیالہ جیل میں قید تھے تاہم گزشتہ ماہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں