دھونی 16ویں مالدار اسپورٹس مین 180 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی

اس فہرست میں ٹنڈولکر22 ملین آمدنی کے ساتھ 31ویں نمبر پر ہیں۔

180 میں سے 178 کروڑ دھونی نے گذشتہ برس ملنے والی انعامی رقوم اور کمرشل معاہدوں سے حاصل کیے۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز/فائل

بھارتی کرکٹ کپتان مہندرا سنگھ دھونی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے ان دنوں میڈیا کی نظروں میں ہے۔


امریکی میگزین فوربیز نے انھیں دنیا کا 16واں مالدار اسپورٹس مین قرار دیا، اس معاملے میں وہ فراری ڈرائیور فرنانڈو آلونسو، لوئس ہیملٹن، یوسین بولٹ اور ٹینس پلیئرز رافیل نڈال اور نووک جوکووک سے بھی آگے ہیں، دھونی کی آمدنی کا تخمینہ 31.5 ملین ڈالر (180 کروڑ بھارتی روپے) سے زائد لگایا گیا، اس میں 178 کروڑ انھوں نے گذشتہ برس ملنے والی انعامی رقوم اور کمرشل معاہدوں سے حاصل کیے، اس فہرست میں ٹنڈولکر22 ملین آمدنی کے ساتھ 31ویں نمبر پر ہیں، ٹائیگر ووڈ کا پہلا نمبر ہے، مالدار خواتین ایتھلیٹس میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا 29 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
Load Next Story