ایل پی جی کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

ایل پی جی کی درآمد پر جی ایس ٹی بھی کم کرکے 10 فیصد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2018
ایل پی جی کی در آمد پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ایل پی جی کی درآمد پر عائد 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے ایل پی جی کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن ایف بی آر نے جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی در آمد پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کردی گئی اور اسے کم کر کے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں