
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ گلشن اقبال بلاک 8 میں حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غفار ذکری ساتھی سمیت ہلاک
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے تاہم واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے یا ڈکیتی مزاحمت کا ،اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور قریبی افراد سے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔