پی سی بی نے پاک بھارت فوری سیریز کا آپشن مسترد کردیا

اس وقت پی سی بی اور بی سی سی آئی کے سیریز تنازع کا کیس آئی سی سی میں ہے،ذاکرخان

پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویز نہیں،فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت فوری سیریز کا آپشن مسترد کردیا۔


پاک آسٹریلیا سیریز کے لوگو کی رونمائی کے موقع ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے کہا کہ فوری طور پر پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویز نہیں، اس وقت پی سی بی اور بی سی سی آئی کے سیریز تنازع کا کیس آئی سی سی میں ہے اس لیے میرے علم میں پاک بھارت سیریز نہیں تاہم لیگل ڈیپارٹمنٹ اس پر راے دے سکتا ہے۔

ذاکرخان کا کہنا تھا آسٹریلیا ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسپانسرز کے شکر گزار ہیں جو ہر موقع پر ساتھ دیتے ہیں ،سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
Load Next Story