قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے پانچوں ملزموں کو 10 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے


کورٹ رپورٹر October 04, 2018
سپریم کورٹ نے بھی منشاء بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قبضہ مافیا کے سربراہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کی عدم گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کے جج نے منشا بم اور اسکے چار بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے پانچوں ملزموں کو 10 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی منشاء بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے اور پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ منشاء بم پر اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں