پشاور میں پولیس کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج

پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے جب کہ 15 کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک October 04, 2018
احتجاج کے نتجیجے میں متعدد پانچ طلباء زخمی جب کہ 15 سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے جامعہ پشاور میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج کردیا جب کہ متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں طلبا نے فیسوں کے خلاف احتجاج شروع کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے جب کہ احتجاج کرنے والے 15 سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا احتجاج فیس میں اضافے کا معاملہ نہیں بلکہ ہاسٹلوں سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنے کا رد عمل ہے لیکن فیسوں کے معاملے کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ کچھ روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے ماحول خراب کرنے والے بیرونی عناصر کے خلاف آپریشن کیا تھا اور 400 کمرے خالی کرائے تھے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بنانا چاہیے اسی وجہ سے حکومت ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور طلبہ کے مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن غیر متعلقہ افراد کے ساتھ نہیں بلکہ طلبا کے ساتھ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں