گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا جس سے صارفین پر 94 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

ماہانہ 100 یونٹ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 15 فیصد مہنگی کی گئی ہے، نوٹی فکیشن (فوٹو: فائل)

PESHAWAR:
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا۔


نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 15 فیصد فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ کے استعمال پر 20 فیصد اور 500 یا اس سے زائد یونٹس کے استعمال پر صارفین کے لیے گیس 143 فیصد مہنگی ہوگی۔

کمرشل سیکٹر کے لیے گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی ہے جب کہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 94 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Load Next Story