اقلیتی امور کیلیے علیحدہ انتظامی محکمہ قائم کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان

اقلیتوں کے ملازمتوں کے کوٹا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جام کمال


ویب ڈیسک October 04, 2018
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلیے اقدامات کو یقینی بنائے گی، وزیر اعلیٰ (فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ کریں گے، اقلیتی امور کا علیحدہ انتظامی محکمہ قائم کرنے سمیت ملازمتوں میں اقلیتوں کے کوٹا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کی بڑی تعداد آباد ہے حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے گی جب کہ اقلیتی امور کا علیحدہ انتظامی محکمہ بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لیے تمام اقلیتیں قابل احترام ہیں جنہیں صوبے میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ملازمتوں میں اقلیتوں کے کوٹا پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے کیوں کہ وہ صرف لسبیلہ کے ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں اور تمام عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی ان کی ذمہ داری ہے جن میں اقلتیں بھی شامل ہیں۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقلیتی امور کے لیے علیحدہ انتظامی محکمے کے قیام کے لیے کابینہ سے منظوری حاصل کرکے قانون سازی کی جائے گی، ہنگلاج مندر ایک قدیم عبادت گاہ ہے حکومت مندر میں آنے والے زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں