امریکی فوج کا انخلا چھوٹا ایشونہیںاللہ بہترکریگاکیانی

آج وفاقی وزرا نے حلف لیا ہے، آج ان کا دن ہے ان سے سوالات کریں،آرمی چیف

میرا اگلا خطاب 14 اگست کو ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہوگا، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے افغانستان سے اتحادیوں کے انخلا کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اتنا چھوٹا ایشو نہیں کہ چند منٹوں میں بیان کر دیا جائے۔

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں جب آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ الیکشن سے قبل آپ کے جمہوریت کے حوالے سے بہت سے بیانات آتے رہے ہیں اب آپ کیا کہتے ہیں تو انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ نے حلف لیا ہے آج ان کا دن ہے، ان سے سوالات کریں۔




صحافیوں نے سوال کیاکہ کیا 2014 میں اتحادی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی تو اس انخلا کے بعد آپ کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ افغانستان اتنا چھوٹا ایشو نہیں کہ چند منٹوں میں اس پر بات ہوجائے، اللہ بہتر کرے گا۔ امریکی فوج کے انخلا کے بعد اللہ پاکستان کا بھلا کریگا۔ انھوں نے کہا کہ انکا اگلا خطاب 14 اگست کو ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہوگا۔
Load Next Story