سندھ اسمبلیمتحدہ نے فیصل سبزواری کواپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

امن کیلیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،لاپتہ کارکنوں کابازیاب کرایاجائے،فیصل سبزواری

امن کیلیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،لاپتہ کارکنوں کابازیاب کرایاجائے،فیصل سبزواری۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں فیصل سبزواری کواپوزیشن لیڈر کیلیے نامزد کردیاہے ۔

ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈرکیلیے باضابطہ درخواست سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔اس ضمن میں جمعہ کوسندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمانی لیڈر سید سردار احمدکی صدارت میں ہواجس میں ایم کیوایم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جس کے بعدپارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ فیصل سبزواری ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہوںگے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلیے سندھ کے بجٹ کے حوالے سے تجاویزپربھی مشاورت ہوئی۔اجلاس کے بعدایم کیوایم کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں فیصل سبزواری کواپوزیشن لیڈر بنانے کیلیے باضابطہ طورپردرخواست جمع کرادی گئی۔




میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزداپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کہاکہ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورسندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کاکردار ادا کریںگے،ایم کیو ایم فرینڈلی نہیں بلکہ عوامی اپوزیشن ہوگی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلیے جوفیصلے اچھے ہوںگے اس کی حمایت کی جائے گی،اس وقت سندھ کا سب سے بڑامسئلہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال ہے،کراچی میں ایک طرف تودہشتگردمستقل ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیں اوردوسری طرف قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایم کیوایم کے کارکنوںکے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں۔
Load Next Story