پشاور میں فائرنگ سے مذہبی رہنما اسماعیل درویش جاں بحق

فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی اور بھاگ نکلے، عینی شاہدین


ویب ڈیسک October 05, 2018
فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی اور بھاگ نکلے، عینی شاہدین (فوٹو: فائل)

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے دار الخلافہ پشاور میں نامعلوم افراد نے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے نتیجے میں مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش اور ان کا محافظ پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ پھندو کی حدود میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں