سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون بینک چیئرمین تعینات

لبنٰی العلیان 40 کمپنیوں پر مشتمل العلیان فائننس کی سی ای او بھی رہی ہیں۔


Monitoring Desk October 05, 2018
لبنٰی العلیان 40 کمپنیوں پر مشتمل العلیان فائننس کی سی ای او بھی رہی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون بینک چیئرمین کے عہدے پر تعینات کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 63سالہ سعودی خاتون لبنٰی العلیان سعودی برطانوی بینک کی چیئرمین بنائی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل سعودی ہالینڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن تھیں۔

واضح رہے کہ لبنٰی العلیان 40 کمپنیوں پر مشتمل العلیان فائننس کی سی ای او بھی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں