ہاکی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کی درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع کروادی گئیں

بھارتی ہائی کمیشن میں قومی ہاکی ٹیم کے 25 کھلاڑیوں اور 5آفیشلز کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں


Mian Asghar Saleemi October 05, 2018
عالمی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی فوٹو: فائل

رواں برس بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع کروا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں قومی ہاکی ٹیم کے 25 کھلاڑیوں اور 5آفیشلز کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے درخواستیں تاخیر سے آنے کو جواز بنا کر قومی جونیئر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے گرین شرٹس عالمی کپ کا حصہ نہ بن سکے تھے۔ بھارتی حکام کے اس طرح کے جواز سے بچنے کے لئے قومی سینئر ٹیم کی درخواستیں قبل ازوقت جمع کروائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے شروع ہوکر 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں