پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے آئی ایم ایف

معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف

معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے۔


آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے لہذا معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے توانائی، پیٹرولیم، خزانہ اور اقتصادی امور کے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور محصولات میں اضافے سمیت نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی گئی۔
Load Next Story