پاکستانی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ناہیدہ خان نے33 اورکپتان جویریا خان نے ناٹ آﺅٹ 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا


Mian Asghar Saleemi October 05, 2018
پاکستانی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر 18.1 اوورز میں پورا کر لیا، فوٹو:فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ٹوئنٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کو ترجیح دی، کپتان سلمیٰ خان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف81 رنز ہی بنا سکی، 7 کھلاڑی ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ میچ میں نگار سلطانہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں جبکہ رومانہ احمد نے 12اور شمیمہ سلطانہ نے10 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے نشری سندھو اور ندا ڈار نے 2،2 پلیئرز کو میدان بدر کیا جبکہ ایمن انور اور انعم امین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر 18.1 اوورز میں پورا کر لیا، ناہیدہ خان نے33 اورکپتان جویریا خان نے ناٹ آﺅٹ 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، عائشہ ظفر نے13 رنز بنائے۔عمدہ بیٹنگ پر ناہیدہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں