وفاقی کابینہ میں مزید توسیع 6 وزراء نے حلف اٹھالیا

علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان اور زرتاج گل نے حلف اٹھایا


ویب ڈیسک October 05, 2018
نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون

وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جب کہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے ، جس میں 24 وفاقی وزراء، 6 وزرائے مملکت جب کہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور امور کشمیر و گلگت بلتستان، اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی جب کہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں