بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کالعدم قرار

عامر لنگڑا کے خلاف اگر دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے، عدالت


ویب ڈیسک October 05, 2018
عامر لنگڑا کے خلاف اگر دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے، عدالت۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا پانے والے ایم کیو ایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عامر کے خلاف اگر دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ عامر عرف لنگڑا کو رینجرز نے 2017 میں سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتار کیا تھا، مجرم نے کنٹریکٹر نہال ریاض سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں