جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت پھر بگڑگئیاسپتال داخل

جنوبی افریقا كے صدر جيكب زوما نے عوام سے منڈیلا کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی اپیل کی ہے۔


ویب ڈیسک June 08, 2013
جنوبی افریقہ كے صدر جيكب زوما نے عوام سے منڈیلا کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی اپیل کی ہے۔فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو پھیھڑوں میں انفیکشن کےباعث ایک بار پھر دوبارہ اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے 94 سالہ نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دے دی ہے، اسپتال میں ان کے تمام اہل خانہ اسپتال میں موجود ہیں۔ جنوبی افریقا كے صدر جيكب زوما نےعوام سے سابق صدر کی جلد صحت یابی کےلئےدعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا گزشتہ کئی برسوں سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، دو ماہ قبل بھی انہیں اسی مرض کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں