حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کارروائی میں لگی ہوئی ہے خورشید شاہ

ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے پری پول رگنگ کا تاثر مل رہا ہے، خورشید شاہ

شہبازشریف کی گرفتاری پر پارٹی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے، خورشید شاہ۔ فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کارروائیوں پر زور دیا ہوا ہے۔


شہباز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ میں ردِعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دینی چاہیے تھی جو ایک قانون ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، 1985ء کے بعد پہلی بار اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری ہوئی جو کہ قابلِ افسوس ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کارروائیوں پر زوردیا ہوا ہے، ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے پری پول رگنگ کا تاثر مل رہا ہے، صدر (ن) لیگ کی گرفتاری پر پارٹی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔

Load Next Story