لاہوراورفیصل آباد میں خسرہ میں مبتلا 2 مزید بچے جاں بحق

لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ 86 اورپورے صوبے میں 147 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک June 08, 2013
لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ 86 اورپورے صوبے میں 147 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: آن لائن

لاہوراورفیصل آباد میں خسرے میں مبتلا 2 مزید بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 147 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والا 8 ماہ کا طلحہ لاہورکے چلڈرن اسپتال اور2 سالہ حسنین فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال خسرے کے شکارمریضوں کی تعداد 16 ہزار 620 ہوچکی ہے، جن میں سے 4 ہزار980 کا تعلق لاہور سے ہے۔

لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ 86 اورپورے صوبے میں 147 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں خسرے کے 201 نئے کیسزسامنے آئےجن میں سے 40 کا تعلق لاہور سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں