احتساب کے بغیر کسی بھی ملک میں بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں چیف جسٹس

مقتدر قوتوں کو جمہوریت کے ذریعے ہی آگے بڑھنا ہوگا تاکہ جمہوری نظام میں تسلسل قائم ہوسکے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 08, 2013
عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل پالیسی بنائی گئی جس کے ثمرات نظر آرہے ہیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نظام کے تسلسل کے لئے مقتدر قوتوں کو جمہوریت کے ذریعے ہی آگے بڑھنا ہوگا اوراحتساب کے بغیر کسی بھی ملک میں بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل پالیسی بنائی گئی جس کے ثمرات نظر آرہے ہیں، احتساب کے بغیر کسی ملک میں بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں، کڑا احتساب ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کے ذریعے پرامن طریقے سے انتقال اقتدار ہوچکا اب مقتدر قوتوں کو جمہوریت کے ذریعے ہی آگے بڑھنا ہوگا تاکہ جمہوری نظام میں تسلسل قائم ہوسکے۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل افسران کو الیکشن کمیشن کی درخواست پر پہلی بار انتخابی عمل میں ذمہ داریاں سونپی گئیں اور انہوں نے ریٹرننگ افسران کی حیثیت سے آزاد عدلیہ کا کردار اجاگر کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |