مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو اپنی تمام ترجیحات تحریری طور پر پیش کیں، ترجمان جے یو آئی(ف)


ویب ڈیسک June 08, 2013
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کااعلان کیا ہے۔

جے یو آئی (ف)کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو اپنی تمام ترجیحات تحریری طور پر پیش کیں، ملاقات کے دوران جے یو آئی(ف) نے قومی اسمبلی میں غیر مشروط طور پر حکومتی بنچوں پربیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھیں جس پر مولانا فضل الرحمان نے انہیں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا تھا جبکہ قومی اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابات کے مواقعوں پر بھی جے یو آئی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |