پاکستانی اداکارعمران عباس بالی ووڈ فلم میں بپاشا باسو کے ساتھ جلوہ گرہوں گے

بپاشا باسو ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت انجوائے کررہا ہوں، عمران عباس


ویب ڈیسک June 08, 2013

پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانے والے اداکار عمران عباس نے بھی بالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے اور وہ بپاشا باسو کے ساتھ فلم "کریئچر تھری ڈی" میں جلوہ گر ہوں گے۔

راز، ہانٹڈاورجرم جیسی ہٹ فلموں کے ہدایت کار وکرم بھٹ نے عمران عباس کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں بھارتی کے پرفضا مقام اوٹی میں جاری ہے۔

عمران عباس نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم عام ڈگرسے ہٹ کر ہے جو شائقین کو یقیناً پسند آئے ، عمران کا کا کہنا تھا کہ بپاشا ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہےجب کہ اوٹی کا موسم بھی کافی خوشگوار اور شوٹنگ کے لئے سازگار ہے، وکرم بھٹ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے عمران عباس نے انہیں ایک ایڈونچر پسند اور دوست ہدایت کار قرار دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں