جرائم پیشہ افراد كسی رعایت كے مستحق نہیں آئی جی بلوچستان

قانون كے مطابق جرائم پیشہ افراد كے خلاف كارروائی عمل میں لائی جائے گی، محسن حسن بٹ

قانون كے مطابق جرائم پیشہ افراد كے خلاف كارروائی عمل میں لائی جائے گی، محسن حسن بٹ ۔ فوٹو : فائل

انسپكٹرجنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے كہا ہے كہ جرائم پیشہ افراد كسی رعایت كے مستحق نہیں قانون كے مطابق ان كے خلاف كارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس میں انسپكٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس كے عہد ے پر ترقی پانے والے افسران كو رینک لگانے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی جہانزیب خان جوگیزئی نے 15 انسپكٹرز كو ڈی ایس پی كے رینک لگائے۔


آئی جی پولیس بلوچستان نے تقریب سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت ہر افسر اور اہلكار كو ترقی پانے كی خواہش رہتی ہے جب كہ اگلے عہدہ پر ترقی سے اہلكار كی كار كردگی میں نمایاں تبدیلی آتی ہے، ہماری كوشش رہی ہے كہ محكمہ پولیس میں جہاں دیگر سہولیات كی فراہمی كو ممكن بنایا جاسكے وہاں اہلكاروں كو ان كے حق اور سینیارٹی كے مطابق ترقیاں بھی دی جائیں۔

جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد كسی رعایت كے مستحق نہیں، قانون كے مطابق ان كے خلاف كارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ترقی پانے والے اہلكاروں نے اس عزم كا اظہار كیا كہ انہیں عوام كے تحفظ كے لئے جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور كسی بھی قربانی سے دریغ اور عوام كے تحفظ كے لئے كوئی سمجھوتہ نہیں كریں گے۔
Load Next Story