حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے ’’پاکستان انکم سپورٹ پروگرام‘‘ رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ذرائع


INP June 08, 2013
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے ’’پاکستان انکم سپورٹ پروگرام‘‘ رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے سابقہ دور حكومت میں شروع كئے جانے والے بینظیر انكم سپورٹ پروگرام كا نام تبدیل كرنے اور اس میں گزشتہ 5 سالوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی كرپشن كی تحقیقات كرانے كا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع كے مطابق مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے غریب خواتین كی مدد كے لئے شروع كئے جانے والے بینظیر انكم سپورٹ پروگرام میں مبینہ طور پر 5 سالوں میں اربوں روپے كی كرپشن كی تحقیقات نیب اور ایف آئی آے سے کرانے كا فیصلہ كیا ہے تاکہ پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اورغریبوں كے نام پر بعض اہم سیاسی شخصیات اور اس پروگرام كے ذمہ داران كی جیبوں میں جانے والی رقوم كی وصولی كی جاسكے، ذرائع كے مطابق حكومت اس پروگرام كا نام تبدیل کرکے ''پاكستان انكم سپورٹ پروگرام'' ركھ كر دوبارہ شروع کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |