شریف خاندان کیلیے ایک اور جمعے کا دن بھاری گزرا
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی28جولائی2017 جمعے کے دن سنایا گیا۔
شریف خاندان کیلیے ایک اور جمعے کا دن بھاری گزرا۔
نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں جمعے کو گرفتار کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی، آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ، اصغر خان کیس کا فیصلہ اور احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعے کے روز سنایا گیا۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی28جولائی2017 جمعے کے دن سنایا گیا، اسی طرح 13اپریل 2018 جمعے کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا،
اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی 19اکتوبر 2012 جمعے کو سنایا گیا۔ اس فیصلے میں نواز شریف سمیت دیگر فریقین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا، 15دسمبر 2017 جمعے کو حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلیے شریف خاندان کے خلاف نیب اپیل خارج ہوئی، مگر اسی روز نہ صرف عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کیلیے ن لیگ کی درخواست مسترد ہوئی بلکہ نواز شریف سے متعلق آبزرویشن بھی دی گئیں۔
28 جولائی 2017 جمعہ کو عدالتِ عظمیٰ نے شریف خاندان کے خلاف جو 3 ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا، احتساب عدالت کی جانب سے لندن فلیٹس(ایون فیلڈ ریفرنس) کا فیصلہ جمعہ 6 جولائی کو سنایا گیا ، جس میں نواز شریف کو 10سال ، مریم نواز کو7سال اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 1سال قید کی سزا سنائی گئی۔