آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے زیر کرلیا

انگلینڈ کے 269 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 221 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا کے فلپ ہیوس کا اسٹریٹ شاٹ، انہوں نے 30 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نےآسٹریلیا کو 48 رنز سے ہرادیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے، ای این بیل نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ روی بوپارا 46 رنز ناٹ آؤٹ رہ کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں الیسٹر کک 30، جوناتھن ٹراٹ 43، جوئے روٹ 12، مورگن 8 اور بٹلر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بریسنن 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


آسٹریلیا کی جانب سے کلنٹ میکے اور فالکنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک اور شین واٹسن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کے 269 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 221 رنز ہی بناسکی، جارج بیلے اور فالکنر نے نصف سنچریاں بنائی اور بالترتیب 55 اور 54 رنز بنائے لیکن ان کی یہ محنت بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکی۔ ان کے علاوہ ڈیو وارنر 9، شین واٹسن 24، فلپ ہیوس 30، ایڈم ووگس 15، مچل مارش 5، میتھیو ویڈ ایک، مچل جانسن 8 اور ایم اے اسٹارک 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے جیمز انڈرسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ بریسنن نے 2، اسٹارٹ براڈ، ٹریڈویل، جوئے روٹ اور روی بوپارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین پرفارمنس پر ای این بیل کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
Load Next Story