پاکستانی ڈرامہ دنیا میں فنکاروں کی شناخت ہےہمایوں سعید
گھٹن زدہ ماحول میں مزاحیہ پروگرامز کی اشد ضرورت ہے ،اداکار کی گفتگو
اداکار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ پاکستان کے فنکاروں نے ہمیشہ اپنے کام سے دنیابھرمیں اپنے ہونے کا احساس دلایا ہے۔
امیدہے کہ آئندہ بھی ہمارے ہاں اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رہے گاپاکستان کاڈرامہ دنیابھرمیں فنکاروں کی شناخت ہے ہمیں اس کے لیے مزیدنئے آئیڈیازکے ساتھ کام کرناچاہیے تاکہ نئے آنیوالوں کومشکلات پیش نہ آئیں ۔
ان خیالات اظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں مزاح کاپہلوبہت ضروری ہے عوام پر ڈرامے کی کہانی جلدی اثرکرجاتی ہے ہمارے ہاں کامیڈی پروگرامز پیش نہیں کیے جارہے اس گھٹن زدہ ماحول میں اس طرح کے پروگرامزکی اشدضرورت ہے ماضی میں ہمارے ہاں بہت اچھے فنکارتھے جوکامیڈی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں کی ترجمانی کرتے تھے ۔