پشاور میں قبائلی طلبہ تحریک کا مطالبات کے حق میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا
این ایف سی میں حصہ اور لاپتہ افراد کو انصاف دیاجائے، ٹرائبل یوتھ موومنٹ
پشاور میں طلبہ تحریک ٹرائبل یوتھ موومنٹ نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے کر 15 نکاتی مطالبات پیش کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں قبائلی طلبہ تحریک ٹرائیبل یوتھ موومنٹ نے مطالبات کے حق میں اسٹیڈیم چوک سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
ٹرائبل یوتھ موومنٹ نے اپنے 15 نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں جس کے مطابق فاٹا مجوزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، قبائلی اضلاع میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات بروقت کرائے جائیں، قبائلی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
ٹی یو ایم کے مطابق قبائلی اضلاع میں موجود معدنیات اور وسائل پر قبضہ اور غیر قانونی لیز کا خاتمہ کیا جائے، این ایف سی میں حصہ اور لاپتہ افراد کو انصاف دیا جائے جب کہ ایف ڈی اے اور فاٹا سیکریٹریٹ صوبائی حکومت کے حوالے کرکے کرپشن کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔