میرپورخاص منشیات فروشوں کیخلاف کمشنر کی زیر قیادت شہریوں کی ریلی
اسکولوں کےبچوں اورصحافتی تنظیموں کی بھی شرکت، منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی،سعید خان و دیگرکا خطاب.
میرپورخاص شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا، مین پڑی، کچی شراب، ہیروئن اور دیگر منشیات کی فروخت کیخلاف ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سعید خان منگنیجو کی قیادت میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اسٹیشن چوک سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی، صحافتی تنظیموں نے شرکت کی جو پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے۔
ریلی میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص آصف اکرام، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید خالد شاھ، ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ہاشم شر، جرنل سیکریٹری ملک عبدالرزاق و دیگر بھی شریک تھے۔ ریلی میں ایس ایس پی میرپورخاص اور ڈی آئی جی پولیس کوبھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔
مقررین کا کہنا تھاکہ میرپورخاص شہرسمیت پورے ڈویژن کی 17تحصیلوں میں مضر صحت گٹکا اورشرابپولیس کی سرپرستی میں فروخت کی جارہی ہے ۔کمشنر ڈاکٹر سعید خان، ڈپٹی کمشنر آصف اکرام نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔