ٹریڈ اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا طالبعلم کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کا انکشاف

لاڑکانہ کے طالب علم کے نام پربڑی کنسٹرکشن کمپنی نے اکاؤنٹ کھول کرڈیڑھ ارب کا لین دین کیا


Staff Reporter October 07, 2018
اورنگی ٹاؤن کے فالودہ فروش اکاؤنٹ کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی، پشاور میں 5 افراد زیرحراست۔ فوٹو: فائل

ٹریڈ اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا تاہم اس بار اکاؤنٹ اندرون سندھ میں کھولا گیا۔

اکاؤنٹ لاڑکانہ کے ایک طالب علم کے نام پر بڑی کنسٹرکشن کمپنی اکاؤنٹ کھولا جس میں سال 2013 اور 2014 کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کا لین دین کیاگیا، اس اکاؤنٹ کی ایس ٹی آر فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایف آئی اے کو بھیجی تھی جس طالب علم کے قومی شناختی کارڈ پر اکاؤنٹ کھولا گیا اسے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) نے طلب کرلیا جبکہ مذکورہ اکاؤنٹ میں اس وقت بھی 3 کروڑ روپے موجود ہیں، طالب علم نے ابتدائی تحقیقات میں ایف آئی اے کو اس کے نام سے کھولے گئے اکاؤنٹ سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے رہائشی اور فالودہ فروش قادر کے اکاؤنٹ میں 225 کروڑ روپے کے انکشاف پر کی جانے والی تحقیقات میں بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پشاور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا جو حوالہ اور ہنڈی کا کام کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں