برطانیہ میں اثاثے رکھنے والے 75 پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ

اسیسمنٹ آرڈرکے بعد بھی رجوع نہ کیا تو پاکستان میں اثاثے ضبط ہوںگے۔


Irshad Ansari October 07, 2018
امارات میں 300 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔ فوٹو : فائل

ایف بی آر نے نوٹسز کا جواب نہ دینے والے بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف اسیسمنٹ آرڈرز جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آرکے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ پہلے مرحلے میں برطانیہ میں اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کو اسیسمنٹ آرڈرجاری کیے جائیں گے اوراس کے بعد دوسرے مرحلے میں دبئی میں جائیداد رکھنے والے 300 سے زائد پاکستانیوں کو اسیسمنٹ آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ اب چونکہ اوای سی ڈی ممبر ممالک سے معلومات کے تبادلے کا نظام مکمل آپریشنل ہوچکا ہے اور باقاعدہ معلومات بھی ملنا شروع ہوگئی ہیں لہٰذا جس جس ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات ملیںگی وہ متعلقہ فیلڈ آفسز کو منتقل ہوتی جائیںگی اور فیلڈ آفس قانون کے مطابق کارروائی کرتا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اثاثے رکھنے والے75 سے زائدپاکستانیوں کونوٹس جاری گئے تھے اور قانون کے مطابق مزید نوٹسز جاری کرکے مواقع دیے جاچکے ہیں جن کا جواب دینے کے لیے آخری موقع کی معیاد بھی15 اکتوبر تک ختم ہونے جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں