جے یو آئی کے رہنما رکنیت سازی مہم میں لڑ پڑے

مولانا جاوید دیگر نے مفتی کفایت اللہ کوصوفے پر گرالیا، لاتوں، مکوں کی بارش


Numainda Express October 07, 2018
مولانا جاوید دیگر نے مفتی کفایت اللہ کوصوفے پر گرالیا، لاتوں، مکوں کی بارش۔ فوٹو: فائل

بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کی رکنیت سازی مہم کے افتتاح کے دوران قائدین آپس میں لڑ پڑے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ملک گیر رکنیت سازی مہم کیلئے اجلاس کے دوران جے یو آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جاوید ، تحصیل جنرل سیکرٹری لطف الرحمان اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پہنچ گئے اور کچھ لمحہ کھڑے ہونے کے بعد جب مفتی کفایت اللہ نے انہیں بیٹھنے کیلئے کہا کہ توان پر حملہ آور ہوگئے اور انہیں صوفہ پر گراکر لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کردی۔

اس موقع پر دیگر کارکنوں نے مولانا جاوید اور ان کے ساتھیوں پر بھی مکوں اور لاتوں سے وار کئے تاہم کارکنوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام کے ملک گیر رکنیت سازی مہم کیلئے جے یو آئی کے صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود، صوبائی معاون سابق ایم پی اے مولاناامانت شاہ اورمولانا عزیز اللہ کے ہمراہ بٹ خیلہ کا دورہ کیا، افتتاحی اجلاس ہوا جس میں ضلعی ناظم انتخابات مولانا عبدالرحیم ،صوبائی معاون مفتی کفایت اللہ ، مولانا فیض الرحمن، مولانا حبیب گل اور مولانا سلمان تاثیر کے علاوہ دیگر علماء کرام اور کارکنوں نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں