کیویز کے اعصاب پر سری لنکن اسپنرز کا خوف سوار
آج مقابلہ ہوگا، کوچ نے بیٹسمینوں کو 30 اوورز احتیاط سے کھیلنے کی ہدایت کردی۔
چیمپئنز ٹرافی کے پول اے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو کارڈف میں میدان سجے گا۔
کیویز کے اعصاب پرحریف اسپن اٹیک کا خوف سوار ہوگیا، کوچ مائیک ہیسن نے بیٹسمینوں کو 30 اوورز انتہائی احتیاط سے کھیلنے کی ہدایت کردی، دونوں ہی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کے لیے بے چین ہیں، انجیلو میتھیوز پہلی بار بڑے ایونٹ میںٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کو دراصل کیوی بیٹسمینوں اور آئی لینڈرز اسپنرز کے درمیان جنگ سے تعبیر کیا جا رہا ہے، انگلینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-2 سے فتح کی بدولت کیویز کے حوصلے بلند مگر اعصاب پر سلو بولرز کا خوف سوار ہے۔
کوچ مائیک ہیسن نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ انھیں 30 سے 35 اوورز میں اسپنرز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے انتہائی احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔ اس وقت سری لکن اسپن اٹیک سچترا سینا نائیکے، جیون مینڈس، رنگانا ہیراتھ اور تلکارتنے دلشان پر مشتمل ہے، فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری لسیتھ مالنگا اور نوان کولاسیکرا کے کندھوں پر ہوگی، آئی لینڈرز کارڈف کی کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی الیون کو حتمی شکل دیں گے، یہ میچ اسی وینیو پر کھیلا جانا ہے جہاں جمعرات کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہائی اسکورننگ مقابلہ ہوا،اس میں مجموعی طور پر 636 رنز بنے تھے۔
دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ کے آغاز میں فتح کی بدولت اپنے حوصلے بلند کرنا چاہتی ہیں، ہیسن کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بھی ناک آؤٹ ایونٹ کے قریب تر ہے جس میں آپ ایک بھی ناکامی برداشت نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب سری لنکا کو یہ اطمینان ہے کہ وہ گذشتہ 11 مکمل ون ڈے میچز میں سے10 میں نیوزی لینڈ کو مات دے چکا،گذشتہ 6 مقابلوں میں وہ کیویز پر مسلسل فتوحات سمیٹ رہا ہے۔ پہلی بار کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں انجیلو میتھیوز سری لنکا کی قیادت کررہے ہیں، ٹیم میں تین سابق کپتان مہیلا جے وردنے، کمارسنگاکارا اور تلکارتنے دلشان موجود ہوں گے۔